کراچی کے نجی سکول میں خواتین ٹیچرز کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

کراچی کے نجی سکول میں خواتین ٹیچرز کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشا ف ہواہے ، محکمہ تعلیم سندھ نے سکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین ٹیچرز کی جانب سے محکمہ تعلیم سندھ کو واش روم میں لگے خفیہ کیمروں کی شکایت کی گئی جس پر ویجی لینس ٹیم کی جانب سے چھاپہ مارا گیا اور کارروائی عمل میں لائی گئی ، ویجی لینس ٹیم کی جانب سے رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروا دی گئی ہے اور سکول کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیاہے ۔خفیہ کیمروں سے خواتین کی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں جوکہ ٹیم کے دورے کے دوران برآمد کر لیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں