ریلوے کی جانب سے مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کر دیا گیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے تمام ڈویژنوں کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج سے ملک بھر میں مال گاڑیوں سمیت کنٹینرٹرین، کوئلہ ٹرین، فاسفیٹ اور کارگو ایکسپریس ٹرین کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
چیف ایگز یکٹو آفیسر ریلوے نثار احمد میمن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی مرتبہ اضافہ ہوچکا تھا لیکن ریلوے مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ فیصل آباد ڈرائی پورٹ، سیالکوٹ سمبرہال، راولپنڈی ڈرائی پورٹ اور کراچی ڈرائی پورٹس سمیت دیگر پورٹس پر متعلقہ انچارج کو بھی اطلاع کر دیا گیا ہے۔