حکومت عوام کو تکلیف دے سکتی ہے، ریلیف اس کے بس کی بات نہیں ، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ حکومت عوام کو تکلیف دے سکتی ہے، ریلیف اس کے بس کی بات نہیں ۔

اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت نے نالائقی، نااہلی اور کرپشن کی ہر حد پار کی ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مہنگائی میں اضافہ کرے گا، حکومت ابھی پترولیم لیوی بڑھا کر مہنگائی میں مزید اضافہ کرنے والی ہے ۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کا پیکج دیا ، قوم پوچھ رہی ہے ، یہ اچھے دن لائے ہیں؟۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل 142.62 پیسے ہو گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 6روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے72پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت114روپےسات پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم کی مد میں زیادہ دباؤخود برداشت کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں