الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا (کے پی) کے بلدیاتی انتخابات مقررہ تاریخ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا ‏جس میں صوبائی وزیر اطلاعات کامران بنگش اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 4 نومبر سے 10 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست 11 نومبر کو آویزاں کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 سے 14 نومبر تک ہو گی جبکہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 15 سے 17 نومبر تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 20 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

امیدوار 22 نومبر کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 23 نومبر کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کیے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں