پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 20 ہزار 200 ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 3 ہزار 52 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 20 ہزار 200 ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 3 ہزار 52 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1779 ڈالر کاہوگیا ہے۔