وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میری کسی سیاستدان سے ذاتی لڑائی نہیں ہے میری جنگ صرف کرپشن کیخلاف ہے ،کسی سے کوئی ذاتی ذشمنی نہیں اس لیے اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملائوں گا ۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب میں پیسہ نہیں چلتا، یہاں سینٹ میں لوگ بکتے ہیں،کرپشن کی وجہ سے ہمارا مورال بری طرح نیچے گرا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں سب کہتے ہیں کہ آپ کیوں دو خاندانوں کے پیچھے پڑے ہیں، اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ کیوں نہیں ملاتے؟ تو میں ان کو بتاناچاہتا ہوں کہ میری تو ماضی میں ان سے دوستی تھی، ان سے اس لیے ہاتھ نہیں ملاتا کہ ان پر کرپشن کے کیسز ہیں،کرپٹ آدمی سے ہاتھ ملانے کامطلب کرپشن کو تسلیم کرنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی کرپشن کے خلاف جنگ ہے ، پاکستان میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے اسمبلی میں تقریریں کرتے ہیں۔