کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی انشا آفریدی کے نام سے سوشل میڈیا پروفائل کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اکاؤنٹ ان کی بیٹی کا نہیں ہے۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1455999162160459779?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1455999162160459779%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Flife-style%2F2021%2F11%2F2425793%2F
آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹیوں کے نام سے منسوب تمام سوشل میڈیا پروفائلزجعلی ہیں۔
انہوں نے لکھا، ‘ میں واضح کرنا چاہوں گا کہ میری بیٹیوں میں سے کسی کا بھی کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ براہ کرم ان سے متعلق کسی بھی اکاؤنٹ یا خبر کو نظر انداز کریں.
شاہد آفریدی ان دنوں ورلڈ ٹی 20 کپ کے دوران فیملی کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جہاں انہیں بیٹیوں کے ساتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی دیکھا گیا۔