پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز نے کرایوں میں بھاری اضافہ کردیا

پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیر لائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز نے لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول، لندن کے کرائے دو سے تین گنا بڑھادیے۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق دبئی ایکسپو ٹی 20 ورلڈکپ کے باعث یواے ای کے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، اس صورتحال میں یو اے ای کے لیے 15 نومبر تک کی ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔

ٹریول ایجنٹس کا بتانا ہےکہ لاہور سے دبئی کا یکطرفہ کرایہ 45 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار ،لاہور سے سعودی عرب کا یکطرفہ کرایہ 60 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق لاہور سے لندن کا کرایہ جو ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک تھا، وہ اب 3 سے ساڑھے 3 لاکھ تک ہے، پی آئی اے کا لاہور سے دبئی اور ابو ظبی کا کرایہ 50 ہزار سے بڑھ کر 96 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں