سعید غنی کی کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایتوں کے انبار لگا دیے

حیدرآباد میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی جانب سے لگائی جانے والی کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایتوں کے انبار لگا دیے۔

کھلی کچہر میں شہریوں نے کہا کہ نالوں پرقبضہ ہے، شہرمیں صفائی چاہتے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی کہ شہر میں منیشات کھلے عام فروخت ہورہی ہے۔

سعید غنی کی کھلی کچہری میں بے نظمی دیکھنے میں آئی اور پارٹی کارکن ایک دوسرے خلاف احتجاج کرنے لگے۔

ضلعی صدرصغیرقریشی اورایم پی اے جبارخان کے حامیوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے، ایک گروپ کی طرف سے ترقیاتی کام کرانے کا کریڈٹ لینے پر دوسرا گروپ ناراض ہوگیا۔

بدنظمی کے باعث سعید غنی کو کھلی کچہری ختم کرنی پڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں