سونے کی قیمت میں زبردست کمی

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 17 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 652 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 17 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 652 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1784 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں