سی اے اے نے بھارتی ایئرلائن کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

سول ایوی ایشن نے بھارتی ایرلاین کو سری نگر سے شارجہ کی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے بول نیوزسے بات کرتےہوئے تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان کے احکامات پر بھارتی ایرلاین گو فرسٹ کو سری نگرسے شارجہ کی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے

ذرائع سی اے اے پاکستان کے مطابق گزشتہ روز سری نگر سے شارجہ کی پروازوں کے لیے بھارتی ایرلاین کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں