چینی کی فی کلوقیمت130 روپے سے تجاوز کرگئی

پرچون بازاروں میں طلب و رسد میں بگاڑ کے باعث چینی کی فی کلوقیمت130 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی چینی کا سٹاک کم ہونے لگا ہے جس سے ملک بھر میں چینی کے ذخائر ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن رہ گئے ہیں جبکہ پرچون بازاروں میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں بگاڑ کے باعث چینی کی فی کلوقیمت130 روپے سے تجاوز کرگئی اورلاہور کے شہری مقامی چینی کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے۔

چینی کے بحران سے متعلق ذرائع کا کہنا تھا کہ مقامی موٹی چینی کا سٹاک تیزی سے ختم ہونے لگا ہے، پنجاب کے پاس 47 ہزار، سندھ 69300 اور کے پی کے 4500 میڑک ٹن چینی رہ گئی ہے جبکہ ملک میں چینی کے سٹاک 15روز کے رہ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلائی بری طرح متاثر ہونے سے ہول سیل مارکیٹ میں مقامی چینی کے نرخ 124 روپے ہو گئے ، 50 کلو مقامی چینی کا تھیلا 6200 روپے کا ہو گیا،پرچون و کریانہ دکانوں پر مقامی چینی نایاب ہونے لگی ہے ـ

اپنا تبصرہ بھیجیں