وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کرکے معاشی فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل قوم سےخطاب میں پیکج کااعلان بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سکیورٹی اور سیاسی صورت حال پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے اور کالعدم تنظیم کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بھی بات کریں گے۔