خاران میں دھماکا، 11 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع خاران میں بم دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔

خاران پولیس حکام کے مطابق خاران میں دھماکا چیف چوک کے قریب ہوا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال خاران منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ دھماکے سے 2 گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ادھر بلوچستان کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے خاران میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں