وزیر اعظم عمران خان سے معروف کرکٹرز سر ویوین ریچرڈز اور ڈیویڈ گوور کی اسلام آباد میں ملاقات.
ملکی کرکٹ کے فروغ بلخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں.
حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں تاکہ بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں، دونوں کرکٹرز نے ٹی 20ورلڈ کپ کے حالیہ میچوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔