پارلیمنٹ کو بھی ڈیجٹیلائز کرنے کا فیصلہ ، امین الحق

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 تک پارلیمنٹ کو بھی ڈیجٹیلائز کردیں گے۔

امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں ہیکرز روز پاکستان کے اداروں پر حملہ کرتےہیں، انڈین، روسی اور بعض معاملات میں ایرانی ہیکرز حملہ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام ادارے وزارت آئی ٹی سے منسلک ہوجائیں، ملک کی تمام وزارتوں کا کام انٹرنیٹ پر ہورہا ہے، دسمبر 2022 تک پارلیمنٹ کو بھی ڈیجٹیلائز کردیں گے۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے لیے سندھ حکومت زمین نہیں دے رہی، وزیراعلیٰ سندھ نے زمین دینےکےلئے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں