اوور سیز پاکستانیوں کیلئے حکومت نے فارن منسٹرز پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا

وفاقی حکومت نےا وور سیز پاکستانیوں کے لئے فارن منسٹرز پورٹل کا افتتاح کر دیا ، وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہےپورٹل سے مزید بہتر خدمت کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں فارن منسٹرز پورٹل کی افتتاحی تقریب سے ٰخطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہت سےممالک میں پاکستانی کمیونٹی قیام پذیرہے، 114 مشنزتک ہماری رسائی ہوچکی ہے ، لاکھوں پاکستانی سمندر پار مقیم ہیں ، ہر ایک کے پاس فرداً فرداً پہنچنا مشکل ہے ، پورٹل یہ کام آسان بنا دے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکوت کی نظر میں بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں ، اوور سیز پاکستانیوں میں زیادہ تعداد نوجوان نسل کی ہے ، بہت سے افراد ایسے ہیں جو پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ نہیں کرتے ، ٹیکنالوئی کے ذریعے بیرون ملک بیٹھے پاکستانیوں سے رابطے بڑھا سکتے ہیں ، حکومت اپنی سروس ڈیلویر کو مزید بہتر کر ہری ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے محدود وسائل اور محدود گنجائش ہے ، بیرون ملک نوجوانون کا پاکستان کے ساتھ رابطہ نہ ہونے ک ےبرابر ہے ، حکومت چاہتی ہے بیرون ملک پاکستانیوں سے رابطے تیز کئے جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں