حکومت اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور کالعدم تنظیم کے مابین اعتماد باہمی کے ماحول میں تفصیلی مذاکرات کے بعد اتفاق رائے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آئندہ عشرے میں اس کے مثبت نتائج سامنے آجائیں گے۔

حکومت کی طرف سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی،اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، مفتی منیب الرحمان اور علی محمد خان شامل تھے۔

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے مفتی محمد عمیر، علامہ غلام عباس فیضی اور حافظ محمد حفیظ مذاکرات میں شامل ہوئے۔

مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کمیٹی اور ٹی ایل پی میں جو معاہدہ طے پایا اس کو حافظ سعد رضوی کی تائید بھی حاصال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فریقین میں مذاکرات پر سکون ماحول میں ہوئے، اس میں کسی کی فتح یا شکست نہیں ہوئی۔

معاہدے کی نگرانی کیلئے علی محمد خان کی سربراہی میں ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

وزیرقانون برائے پنجاب راجہ بشارت، سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب، مفتی غلام غوث بغدادی اور انجینر حفیظ اللہ قلبی بھی اس کا حصہ ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ علما اور مشائخ نے اپنے تدبر سے اس معاملے کو حل کیا۔ قوم اضطراب میں مبتلا تھی۔ سڑکیں کاروبار بند معیشت ٹھپ تھی۔ ہم نے امن اور بہتری کا راستہ تلاش کیا۔ انہوں نے تمام علما اور تحریک لبیک کی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں