یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈڈ اشیا مہنگی کر دی گئیں اور قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف برانڈ کے 950 گرام چائے 100 سے 210 روپے تک مہنگی کر دی گئی ہے جبکہ کافی کے 100 گرام جار کی قیمت 50 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔

اسی طرح بچوں کا 500 گرام فارمولا دودھ 60 روپے تک مہنگا کیا گیا ہے جبکہ ایک کلو کپڑے دھونے کے پاؤڈر کی قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ کسٹرڈ کا 300 گرام کا پیکٹ 5 روپے مہنگا کر دیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کارن فلور 300 گرام 20 روپے تک مہنگا کر دیا گیا ہے جبکہ شہد کی 250 گرام کی قیمت میں 95 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیکٹ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں