پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکاما ت جاری کر دئیے

لاہور: پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکاما ت جاری کر دئیے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی مس آمنہ رفیق کو تبدیل کر کے ان کی خدما ت پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں, انہیں ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ یاسر فرہاد کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ ، ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر شوکت اللہ مشتاق کو سیکرٹری ٹیکسز بورڈآف ریو نیو جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر گڑھ آفتاب حسین کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں