مہنگائی سے پسی عوام کیلئے بری خبر ہے کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے تک فی لٹر اضافہ متوقع ہے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے یا ان میں کمی بیشی کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے ۔ وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی ۔