کالعدم تنظیم کا مارچ گوجرانوالہ سے وزیرآباد کی طرف روانہ، تعلیمی ادارے بند

گوجرانوالہ :کالعدم تنظیم کا 8روز قبل لاہور سے شروع ہونے والا مارچ آج صبح گوجرانوالہ سے وزیرآباد کی طرف روانہ ہو گیا، راستوں کی بندش کے باعث گوجرانوالہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہوگئی، مارچ کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بھی آج بند ہیں جبکہ چناب اور جہلم پل پر پولیس اوررینجرز کی بڑی نفری موجود ہیں۔

کالعدم تنظیم کا لاہور سے اسلام آباد روانہ ہونے والےمارچ کے شرکا ءنے رات گوجرانولہ میں گزاری ،اطلاعات کے مطابق مارچ کے شرکا ءوزیرآباد کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

گوجرانولہ سے جہلم تک کا لاہور اور اسلام آباد سے رابطہ آٹھویں روز بھی منقطع ہے،راستوں کی بندش کے باعث گوجرانوالہ اوروزیرآباد سمیت دیگر ملحق شہروں میں پیٹرول اور اشیائے خورونوش کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

مارچ کے باعث جی ٹی روڈ اور دیگر راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ،شہریوں کاکہنا ہےکہ راستے بند رہے تو مشکلات بحران میں بدل جائیں گی۔

کالعدم جماعت کے لانگ مارچ کےباعث شہر بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بھی آج بند ہیں۔

مارچ کو روکنے کیلئے دریائے چناب اور دریائے جہلم پل پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں، چناب اور جہلم پل پر پولیس اوررینجرز کی بڑی نفری موجود ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے جی ٹی روڈ پر خندقیں بھی کھودی گئی ہیں۔

مطالبات کی منظوری کیلئے کالعدم تنظیم کااسلام آباد کی جانب مارچ گزشتہ روزکامونکی سے روانہ ہوکر گوجرانوالہ پہنچا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں