سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر کراچی میں گرائے جانے والے نسلہ ٹاور کے بیشتر مکینوں نے عمارت کو خالی کر دیا ہے۔
نسلہ ٹاور کے جو مکین اب بھی وہاں موجود ہیں وہ اپنا سامان سمیٹنے میں مصروف ہیں۔
نسلہ ٹاور سے 50 فیصد سے زائد مکین مختلف مقامات پر اپنے سامان سمیت منتقل ہو گئے ہیں۔
رہ جانے والے نسلہ ٹاور کے رہائشی اپنا سامان دوسری جگہوں پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ نسلہ ٹاور کو خالی کرانے کی ڈیڈ لائن پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔