قومی ہیرو شعیب اختر کی تذلیل ناقابل برداشت ہے، وزیر اعظم کی ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ہیرو شعیب اختر کے ساتھ کی گئی تذلیل ناقابلِ برداشت ہے۔

تفصیلات کے مطابق 26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے بدتمیزی کی جس پر وزیر اعظم عمران خان برہم ہوگئے، وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات سے معاملے پر رپورٹ مانگ لی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قومی ہیرو کے ساتھ کی گئی تذلیل ناقابلِ برداشت ہے، وزارت اطلاعات ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈیٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو دیا۔

 سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں