کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کو بتایا ہے کہ اگلے 5 ماہ تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور اوپر جائیں گی۔
چیئرمین اوگرا نے بریفنگ میں بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ درآمدی ڈیزل بندرگاہ پر109 روپے فی لٹر پڑتا ہے اور دیگر اخراجات اور ٹیکسز ادئیگی کے 25 روپے اس کے علاوہ ہیں۔
کمیٹی نے بریفنگ مسترد کرتے ہوئے سوال کیا کہ ملک میں 22 دن تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے تو قیمتیں ہر 15 دن بعد کیوں بڑھائی جاتی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے اوگرا کو مافیاز کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے لیے اپنا استحقاق ضرور استعمال کریں گے۔ انہوں نے اوگرا ڈیزل، پٹرول پر فی لیٹر اخراجات اور کمپنیز مارجن کی تفصیلات بھی مانگ لیں.