چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوموں کی آبرو بہادر سپاہیوں کی وجہ سے قائم رہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی زندگیاں قربان کرنے والے فرنٹیئر کانسٹبلری کے دو سپاہیوں کی شہادت پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانس نائیک اسد اور سپاہی آصف نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگادیں مگر اپنے فرض پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوموں کی آبرو ایسے ہی بہادر سپاہیوں کی وجہ سے قائم رہتی ہے ، افغانستان سے ملحقہ سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے درندازی کی مذموم کوششیں تشویش ناک ہیں، عالمی برادری نوٹس لے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپنی سرحدوں کے دفاع میں ہر پاکستانی ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔