وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس کے درمیان ٹیلیفونک رابط

وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

برطانوی سفارتخانہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کومن ویلتھ ممالک کے مابین قریبی تعلقات کی تصدیق کی، 26 ویں اقوام متحدہ کلائمنٹ چینج کانفرنس میں چند روز باقی ہیں، دونوں رہنماؤں نے گلاسگو میں ہونے والی کانفرنس اور موسمیاتی تبدیلی بارے عالمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

برطانوی سفارتخانہ کے مطابق پرنس آف ویلز نے پاکستان کے 10 بلین ٹری منصوبے پر وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد دی، شہزادہ چارلس نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔شہزادہ چارلس نے کہا کہ پاکستان خطے میں کلیدی کردار کا حامل ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں