مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے دھمکی آمیز فون کالز اور سوشل میڈیا پر ان سے منسوب جعلی وڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیے جانے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرا دی۔
ثانیہ عاشق نے منگل کو سائبر کرائم کو دی گئی درخواست کی تصویر اپنی ٹویٹ میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں ہدف بنا کر ہراساں کیے جانے کا سلسلہ دھمکی آمیز فون کالز، ٹک ٹاک کے تھرڈ کلاس گانوں اور ناشائستہ فیس بک پوسٹوں سے شروع ہوا اور اب یہ معاملہ والد کے ساتھ میری تصاویر کے غلط استعمال تک جا پہنچا ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’میں نے ان اکاؤنٹس کی شناخت اور متعلقہ اتھارٹیز کو اطلاع دینے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
A targeted harassment strategy starting with hundreds of threatening calls,3rd grade songs on tiktok, replusive posts on fb, random clips associated to me;has now culminated at using picture of my father literally during last hours of his life,moments I can never erase frm memory
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) October 26, 2021
’میں نواز شریف کی فالوور ہوں جنہوں نے عدالت کی سیڑھی پر کھڑے ہو کر اپنا مقدمہ خدا پر چھوڑ دیا تھا۔ میں خدا سے دعا کرتی ہوں کہ وہ آپ سب سے انصاف کرے۔‘
I have decided to follow all legal procedures to identify such accounts & report them to relevant authorities; because being member of legislative assembly its my duty to follow the rule of land wherever possible. I’ve to prove to every girl that this society still cares for us pic.twitter.com/PDTS2II2an
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) October 26, 2021
ثانیہ عاشق نے اپنی درخواست میں لکھا کہ ’مختلف جلسوں کی میری وڈیوز کو ٹک ٹاک پر گھٹیا گانوں اور فحش تبصروں کے ساتھ پوسٹ کیا جاتا رہا اور میرے نام سے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس بھی بنائے گئے۔‘
I follow Hazrat Muhammad (s.a.w.) who was told to say:
"فقل حسبی اللہ لاالہ الاھوعلیہ توکلت"
I follow Nawaz Sharif who rested his case with Allah on stairs of courts. I too say this on oath that every single person maligning me, I ask Allah to do justice to each one of you.— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) October 26, 2021
میرے والد کی زندگی کے آخری ایام کی تصاویر جو میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں، انہیں بھی ایڈیٹ کر کے ان کی فحش قسم کی تشریح کی گئی۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ہتک آمیز مواد سے میری بحیثیت ایک فرد اور عوامی نمائندہ ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس سے مجھے، میرے خاندان اور دوستوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔‘
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر عطا تارڑ ایڈووکیٹ نے بھی اس معاملے پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں درخواست جمع کروائی ہے اور امید کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘
سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں درخواست جمع کروائی ہے اور امید کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ @SaniaaAshiq کے خلاف جھوٹی نازیبا وڈیوز اور تصاویر پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ مرحوم والد کی بستر مرگ پر تصاویر تک کو غلط رخ دیا گیا@JAKalyar pic.twitter.com/9glo2TTLe6
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) October 26, 2021
’ثانیہ عاشق کے خلاف جھوٹی نازیبا وڈیوز اور تصاویر پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ مرحوم والد کی بستر مرگ پر تصاویر تک کو غلط رخ دیا گیا۔‘
ثانیہ عاشق نے اپنی درخواست میں دوبرس پرانی ایک تصویر کا حوالہ دیا جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔ ان کے بقول اس تصویر کو سوشل میڈیا پر غلط معنی دے کر پھیلایا گیا۔