تین سالوں میں ڈیلرز کمیشن کیوں نہیں بڑھایا؟ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے5 نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی،پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی بھی دیدی۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈیلرز کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔
تاہم حکومت کی جانب سے کمیشن میں اضافے پر وعدہ خلافی کی گئ۔
مہنگائی اور پیداواری لاگت کے باعث کاروبار ناممکن ہو چکا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ کمیشن نہ بڑھا تو5 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، کمیشن میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوا تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔