خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی کے اجلاس میں جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) ف کے اقلیتی رکن رنجیت سنگھ موٹر سائیکل پر اسمبلی پہنچ گئے۔
رنجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے،گاڑی کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتا، موٹرسائیکل کا خرچہ کم ہے، اس لیے موٹرسائیکل کا استعمال شروع کیا۔
جے یو آئی ف کے رکن اسمبلی نے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہر رکن صوبائی اسمبلی کو موٹرسائیکل فراہم کی جائے۔
خیال رہےکہ ملک میں اس وقت ایک لیٹر پیٹرول 137روپے 79 پیسے کا ہے جب کہ یکم نومبرسے پیٹرول مزید مہنگا ہونا کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔