ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کا کرایہ 10فیصد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق مسافر ٹرینوں کے علاوہ فریٹ ٹرینوں کا کرایہ بھی 5فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ٹرینوں کے کرایے بڑھانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے 15 فیصد کرایے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔
ذرائع کے مطابق ترجمان ریلوے نازیہ جبین نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں کے کرایہ میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایہ میں اضافے کا اطلاق 5نومبر سے شروع ہوگا۔
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافے کا مطلب ہزار روپے پر 100 روپے اضافہ ہے۔
کراچی سے لاہور جانے کے لیے اگر کوئی مسافر اس وقت اکانومی کلاس کی 1500 روپے والی ٹکٹ پر سفر کر رہا ہے تو یکم نومبر کے بعد یہ ٹکٹ 1650 روپے کا خریدنا ہوگا.