نسلہ ٹاور کی پانی، بجلی اور گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے

کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کے بجلی، پانی اور گیس کے کنکشنز منقطع کردیئے گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے اہلکاروں نے نسلہ ٹاور کی گیس لائن منقطع کی تو رہائشیوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

اس کے بعد کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ حکام نے بھی عمارت میں فراہم کردہ اپنے اپنے کنکشز منقطع کیے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت میں چیف جسٹس گلزار احمد نے ایک ہفتے میں عمارت کو کنٹرولڈ ایمیونیشن بلاسٹ کے ذریعے گرانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کہا کہ اگر آپ کے پاس مشینری نہیں تو جائیں پاکستان آرمی سے مدد لیں اور ٹاور گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں مکمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں