مریم نواز نے عمران خان کا 7 سال پرانا بیان ری ٹوئٹ کردیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا 7 سال پرانا بیان ری ٹوئٹ کردیا۔

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا 7 سال پرانا بیان ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں عمران خان نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘یہاں تباہی مچی ہے اور نوازشریف عمرہ کرنے چلے گئے’۔

مریم نواز نے 24 جولائی 2014 کا بیان ری ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا ہےکہ ‘ تب نہ تباہی تھی اور نہ سرکاری خرچ پر شادیوں میں شرکت ہو رہی تھی!’۔

خیال رہے کہ وزير اعظم عمران خان گذشتہ روز ہی سعودی عرب کے دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے ، وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضرى دی اور مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کیے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان مکہ مکرمہ پہنچے جہاں آج انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں