وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ عمران خان ولی عہد محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے براہ راست مدینہ منورہ پہنچے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ شوکت ترین، حماد اظہر اور معاون خصوصی ملک امین اسلم وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
گورنر مدینہ منورہ شاہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان روزہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ بعد ازاں وہ مدینہ منورہ سے وفد کے ہمراہ جدہ کے لیے روانہ ہوئے، مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان السعود نے جدہ پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم عمرہ کی سعادت کے لیے جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے۔
وزیر اعظم عمران خان اتوار کی دوپہر کو سعودی دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔
وزیراعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ میں مختصر قیام کریں گے اور پاکستانی کمیونٹی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقات کریں گے۔
عمران خان اپنے قیام کے بعد اپنی سرکاری مصروفیات کے لیے کل ریاض روانہ ہو جائیں گے۔ عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملاقات کریں گے۔ عمران خان مڈل ایسٹ گرین اینشییٹو کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان ریاض سعودی عرب میں 25 اکتوبر کو گرین اینشی ایٹو تقریب سے خطاب کریں گے۔ عمران خان مڈل ایسٹ میں 50 ارب درخت لگانے کے منصوبے میں شراکتدادی معاہدہ پر دستخط کریں گے۔