بلوچستان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ ٹھکانے سے فرار ہونے کوشش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دیر تک شدید فائرنگ ہوئی، آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جس میں بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر بھی ہلاک ہوگیا۔ بیرونی حمایت سے یہ دہشت گرد گروپ بلوچستان کے امن کے خلاف کام کر رہا تھا۔