وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہنگامی طور بلانے پروزر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید گزشتہ روز دو روز کے لیے یو اے ای روانہ ہوئے تھے،روانگی کے وقت انہوں نے کہا تھا کہ خواہ وہ کلکتہ ہو، دبئی ہو، یا چنائی مجھے دو دن کی چھٹی ملی ہے۔
میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے دبئی جا رہا ہوں۔ پاکستانی ٹیم اپنے سفر کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کیخلاف میچ سے کرے گی،وزیر داخلہ شیخ رشید ہنگامی طور پر وطن واپس آگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیرداخلہ شیخ رشید کو وطن واپس بلایا۔شیخ رشید احمد ائیربلیو کی پروازپی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گئے.