کوئٹہ :او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہلو صوبہ بلوچستان میں گیس کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں جس سے ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 19 مئی 2021 کو جندران کنواں ایکس۔1 کی کھدائی شروع کی تھی، 1627 میٹر گہرائی پر یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی ہے۔
اوگر ا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جندران ویسٹ ایکس۔ 1 کنواں کی دریافت سے ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
او جی ڈی سی ایل جندران ویسٹ ایکس ۔ 1 بلاک میں 100 فیصد حصہ کی مالک ہے۔ یہ دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن ریزرو بیس میں اضافہ کرے گی۔