پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کم سے کم کرایہ 20روپے کر دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے من مانی کرتے ہوئے کرائے بڑھا دیے ، ٹرانسپورٹرز نے کم سے کم کرایہ دس اور پندرہ روپے سے بڑھا کر 20روپے کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے نیپا سے صدر تک کا کرایہ 20روپے سے بڑھا کر 30روپے کر دیا گیا، نیپا چورنگی سے ٹاور تک کا کرایہ 40روپے سے بڑھا کر 50روپے کر دیا گیا۔نیو کرایچ سے تین ہٹی تک کا کرایہ 30روپے سے بڑھا کر50روپے کر دیا گیا۔

ادھر چنگ چی رکشہ مالکان نے بھی کرایوں میں از خود اضافہ کرتے ہوئے کم از کم کرایہ 30روپے مقرر کر دیا، نیو کراچی سے تین ہٹی تک کا چنگ چی کا کرایہ 80روپے ، قیوم آباد سے کورنگی پانچ نمبر تک کا کرایہ 60روپے مقرر کر دیاگیا۔

مہنگائی کے ستائے شہریوں نے کرایوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اضافہ مسترد کردیا ہے لیکن متبادل نہ ہونے کے باعث اضافی کرایہ دینے پر مجبور ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں