فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان

بجلی صارفین کے لئے بری خبر ،بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے، اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
واضح رہے کہ منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 6 ارب 64 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 3 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں