وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور مہنگائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں کم آمدنی والے افراد کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا جس کا حتمی فیصلہ یا پلان اگلے اجلاس میں پیش کیا جا ئیگا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں ،وفاقی وزراسمیت پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں روز بروز بڑھتی مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے غریب عوام کی سہولت کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ۔
اجلاس میں موٹر سائیکل ،رکشہ اور عوامی سواری کو سبسڈی ریٹ پر پٹرول دینے کے پلان کو حتمی شکل دینے پر بھی غور کیا گیا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کم کرنے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور ز کے ذریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگیٹڈ سبسڈی بھی فراہم کی جائے ۔