بارشوں کا نیا سلسلہ فصلوں کو بری طرح متاثر کرسکتا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔
محمکے کی جانب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں جمعہ 22 اکتوبر سے اتوار 24 اکتوبر تک موسلادھار بارشوں کے ساتھ ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان بارشوں کی زد میں کےپی، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال اور لاہور ہوں گے۔
آندھی و ژالہ باری سے فصلوں کی کٹائی والے علاقے بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت گرنے سے سردی کی شدت بڑھے گی.