ہاکس بے کراچی، باپ بیٹی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

ہاکس بے کے ساحل پر باپ بیٹی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق ہاکس بے سینڈ اسپٹ سمندر میں ڈوب کر ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہوا ہے۔ دونوں باپ بیٹی تھے جن کی شناخت 18 سالہ مریم اور 45 سالہ سُہیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک فیملی ہاکس بے پر پکنک منانے آئی تھی، اسی دوران سمندر کی تیزی لہریں باپ بیٹی کو بہا کر لے گئیں جس کے باعث وہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ میڈیکولیگل کروانے کے بعد لاشیں اہل خانہ کے سپرد کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں