پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو اپنے ننھے مہمان کو لے کر گھر پہنچ گئیں۔
بختاور بھٹو نے اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کی اطلاع ٹوئٹر کے ذریعے دی۔
We were discharged from hospital on Oct 17th & finally home settling in with our baby boy الحمد لله #MirHakimMahmoodChoudhry – thank you for all your messages, love and prayers
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 19, 2021
بختاور نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں 17 اکتوبر کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے اور آخر کار اب ہم اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کے ساتھ گھر میں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کی دعاؤں، محبت اور پیغامات کا شکریہ ادا کیا۔