پروازیں اچانک منسوخ کرنے پر پی آئی اے سمیت 4 ائیرلائنز کو نوٹس جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازیں اچانک منسوخ کرکے بین الاقوامی پروازیں چلانےکے معاملے پر قومی ائیر لائن سمیت 4 ائیر لائنز کو نوٹس جاری کردیے۔

سی اے اے حکام کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی سے متعلق مسافروں کی شکایات موصول ہوئی تھیں جن پر پی آئی اے اور تین نجی ائیرلائنز کو نوٹس جاری کیےگئے ہیں۔

سول ایوی ایشن کے مطابق یکم اکتوبر سے 18 اکتوبرتک مجموعی طور 383 ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کی گئیں، آپریشنل وجوہات اور دیگربہانوں کی بنیاد پربین الاقوامی پروازوں کے لیے طیارے استعمال ہوئے، قومی ائیرلائن کی جانب سے 417 میں 130 شیڈول ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کی گئیں۔

سی اےا ے نے شیڈول پروازوں کی منسوخی سے متعلق ضابطہ اخلاق واضح کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انٹرنیشنل چارٹرڈ پروازوں کی اجازت مانگنے سے قبل ائیرلائن آپریٹرز حلف نامہ پیش کریں گے اور تکنیکی وجوہات پرڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی کی اجازت طلب کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں