آٹے کی قیمت80 روپے فی کلو پر پہنچ گئی

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں آٹے کی قیمت اسی روپے کلو پر جاپہنچی، شہری کہتے ہیں دو وقت کی روٹی سے بھی گئے، حکومت فوری ریلیف فراہم کرے۔

گھی، تیل، سبزی اور دال کے بعد اب آٹا بھی غریب کی دسترس سے دور ہوگیا۔ ایک کلو کی قیمت اسی روپے ہوگئی۔

شہری کہتے ہیں آٹا کم مقدار میں خرید رہے ہیں ۔

دکانداروں کہتے ہیں کہ ڈالر اور پیٹرول مہنگا ہونے سے اشیا کے دام بڑھ رہے ہیں۔

مہنگائی کی چکی میں پستے عوام حکومت کی جانب سے کسی بڑے ریلیف کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 82 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173روپے پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 173 روپے کا فروخت ہو رہا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔

یادرہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ جو اب مشیر بن چکے ہیں، اعتراف کرچکے ہیں کہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے لیے ڈالر کی قدر میں کمی لائی گئی تھی۔ چھ ماہ تک پاکستان کے وزیر خزانہ رہنے والے شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں