امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایات کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج  امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اورپاکستان امریکہ کے ساتھ پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں