کوئٹہ میں ایک دھماکا سنا گیا ہے جس کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے تصدیق کررہے ہیں کہ اس کی نوعیت کیا تھی۔
پولیس کے مطابق دھماکا سریاب روڈ پربلوچستان یونیورسٹی کے قریب ہوا ہے۔ اب تک دھماکے کی نوعیت اور اس سے ہونے والے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔