پاکستان نے بھارت کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان نے بھارت کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دانیال محسود نے انڈیا کے امان چھتریا کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا، انڈیا کے امان چھتریا نے ایک منٹ میں 37 نو ہینڈیڈ کیپ اپس کئے تھے پاکستان کے دانیال نے ایک منٹ میں 43 نو ہینڈیڈ کیپ اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

دانیال کا یہ دوسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ ہے، دانیال 43 ٹائمز گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔

اس سے پہلے بھی عرفان محسود کے پانچ شاگرد گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا چکے ہیں۔

مجموعی طور پے عرفان محسود کلب کے 51 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں