ہرنائی وگرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ گھروں، دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہرنائی کےقریب تھا۔
واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید زلزلے کے باعث درجنوں افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا تھا۔