کراچی: نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ خالی کرنے کیلئے نوٹس جاری

ضلعی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

ضلع شرقی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس میں نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 27 اکتوبر تک بلڈنگ خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

سلہ ٹاور کو خالی کرانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ کمشنر کراچی کو اعلیٰ عدلیہ کی ہدایت پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کروانا ہے لہٰذا بلڈنگ خالی نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں